کولمبو: سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا جب سیاحوں سے بھری بس بے قابو ہو کر ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہو کر قریبی اسپتال منتقل کیے گئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد قابو سے باہر ہو گئی تھی اور حادثے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔حکام نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثے کی اصل وجوہات کیا تھیں اور آئندہ کے لیے حفاظتی اقدامات کو بہتر بنایا جا سکے۔