گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی کے قریب ایک تیز رفتار بس کے بریک فیل ہونے کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، دلان والہ کے قریب ایک اور حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔