بابر اعظم کا یومِ آزادی پر قوم کے نام خصوصی پیغام

بابر اعظم کا یومِ آزادی پر قوم کے نام خصوصی پیغام

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

 انہوں نے ایکس پر سبز ہلالی پرچم سے محبت اور قومی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے پاکستان کے پرچم کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی اور لکھا کہ پاکستان کی پہچان ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔