یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے دفاع کی علامت پاک فوج کے جوانوں نے اپنی وفاداری اور قومی عزم کا بھرپور پیغام دیا ہے۔
سرحدوں پر موجود یہ بہادر سپاہی ملک کی سلامتی، آزادی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وطن کی حفاظت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاک فوج کے جوانوں نے واضح کیا کہ 14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آزادی محنت اور قربانی کے بغیر حاصل نہیں ہوتی۔ انہوں نے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کو شہداء کی لازوال قربانیوں کا ثمر قرار دیا اور وعدہ کیا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت کو ہمیشہ مضبوط اور قائم رکھیں گے۔پہاڑوں اور محاذوں سے لے کر مقبوضہ کشمیر تک، پاک فوج وطن کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہے۔ فوجی جوانوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو وہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امتِ مسلمہ کی امیدوں کا محافظ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں، مشترکہ دفاعی معاہدہ باہمی اتحاد اور اعتماد کا مظہر ہے، جو ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور قربت کو مضبوط بناتا ہے۔ یومِ آزادی کے اس پر مسرت موقع پر، پاک فوج کے جوانوں کا عزم ہے کہ وطن کی سلامتی کے لیے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔یہ پیغام ملک کے دفاع، اتحاد اور قربانی کی علامت ہے، جو ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی اور عزم کو تازہ کرتا ہے۔