سپر انٹیلی جنس کی دوڑ جیتنے والا دنیا پر راج کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سپر انٹیلی جنس کی دوڑ جیتنے والا دنیا پر راج کرے گا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سپر انٹیلی جنس کی دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والا ملک دنیا میں برتری حاصل کرے گا، جبکہ ان کے بقول امریکا اس وقت چین سے آگے ہے۔

 ٹرمپ کے یہ ریمارکس 29 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں دیے گئے بیان میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس اگر وسط مدتی انتخابات جیت گئے تو امریکا میں مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔ انہوں نے ایران کی معیشت اور اس کی قیادت سے متعلق بھی دعویٰ کیا۔امریکی صدر نے تیسرے ملک میں ڈی پورٹیشن سے متعلق عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کی ملک بدری کے معاملے پر قانونی جنگ جاری رکھی جائے گی۔ٹرمپ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے مسافر طیارے کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جانے والے طیارے کو تباہی سے بچالیا گیا۔امریکی صدر نے مزید بتایا کہ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بات کی ہے۔ انہوں نے کیلیفورنیا کے انتخابی نظام پر بھی تنقید کی۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے 29 ستمبر کو جاری ایگزیکٹو آرڈر میں امریکی حکومت کے لیے ’Artificial Intelligence‘ کی جگہ ’Super Intelligence‘ اور ’SI‘ کی اصطلاح استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔