پیپلزپارٹی ملک میں نئے ڈیم تعمیر ِکرنے کی حمایت کرتی ہے: بلاول بھٹو

سیاسی اتفاق نہ رکھنے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں،  حکومت پنجاب میں سیلاب کا سامنا کرنے کی طاقت موجود ہے: سکھر میں میڈیا سے گفتگو
سکھر(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کی کہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاق سے درخواست ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے امداد فراہم کی جائے ہم تمام صوبوں کے لیے یہ درخواست کررہے ہیں اس حوالے سے وزیراعظم سے درخواست کرچکا ہوں کہ اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے مگر تاخیر ہورہی ہے، حکومت پنجاب میں سیلاب کا سامنا کرنے کی طاقت موجود ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں نئے ڈیموں کی تعمیر کی حمایت کرتی ہے، سیاسی اتفاق نہ پانے والے متنازع ڈیموں پر آواز اٹھاتے ہیں۔