سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں ڈپٹی کمشنروںکو معذور کوٹہ پر تمام اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا حکم

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر ڈپٹی کمشنرز کو تمام اسامیوں پر دو ماہ میں بھرتیاں کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو کراچی کے تمام اضلاع میں معذور کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ کراچی میں سرکاری محکموں میں 3 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں۔ پڑھے لکھے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جا رہیں