گلگت بلتستان : ن لیگ کی ریلی میں ہوائی فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 3 افراد زخمی

بندوق ہاتھ سے پھسل جانے پر لوگوں کو گولیاں لگیں، افسوسناک واقعے کی انکوائری، سکیورٹی مزید سخت
دیامر (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں حلقہ جی بی اے 18 تانگیر میں مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں فائرنگ  سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کی انتخابی ریلی میں ہوائی فائرنگ ہوئی،گولی لگنے سے نوجوان جان گنوا بیٹھا، اس دوران 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق مبینہ طورپر بندوق ہاتھ سے پھسل جانے پر لوگوں کو گولیاں لگیں۔ہوم سیکرٹری گلگت بلتستان فیصل احسن پیرزادہ نے  بتایا کہ ڈی آئی جی اور ایس پی کو اس افسوسناک واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ الیکشن مہم کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے