فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ’ہلال جرات‘ اور بلاول بھٹو زرداری ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازے گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ’ہلال جرات‘ اور بلاول بھٹو زرداری ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازے گئے

ایوان صدر میں ایک پُروقار تقریب کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

تقریب میں نمایاں خدمات اور کارکردگی کے اعتراف میں متعدد شخصیات کو مختلف اعزازات دیے گئے:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مشکل حالات میں فوج کی بہترین قیادت کرنے پر ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو ’نشانِ امتیاز‘ دیا گیا۔
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو بھی ’ہلال جرات‘ سے نوازا گیا۔
سفارتی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوط انداز میں پیش کرنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو اعزاز دیا گیا۔
سندھ طاس معاہدے پر مؤقف اپنانے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو اعزاز ملا۔
بھارت کی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازا گیا۔
معرکہ حق میں اطلاعات کی بہترین ترسیل پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ’نشانِ امتیاز‘ سے نوازا گیا۔
داخلی محاذ پر بہترین یکجہتی اور امن قائم رکھنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو اعزاز ملا۔
عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے اور بھارت کی سازشوں کو بے نقاب کرنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ’نشانِ امتیاز‘ دیا گیا۔
قومی اتفاق رائے اور سیاسی ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار پر معاون خصوصی رانا ثنا اللہ کو بھی اعزاز ملا۔
صدرِ مملکت نے تقریب کے دوران کہا کہ یہ اعزازات پاکستان کے دفاع، قومی یکجہتی، اور عالمی سطح پر ملک کے موقف کو مضبوط کرنے والے افراد کی خدمات کا اعتراف ہیں۔