راولپنڈی — یادگارِ شہدا، جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بیان:
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے الفاظ:
انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے۔خاص طور پر اُن شہداء کے لیے جو بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار کی مانند کھڑے ہو کر مادرِ وطن کا دفاع کر کے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔
یہ تقریب نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے بلکہ پورے ملک کے شہداء اور مسلح افواج کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کا باعث بنی ہے۔