جشنِ آزادی پر ارشد ندیم کی اہلِ وطن کو مبارکباد، پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا

جشنِ آزادی پر ارشد ندیم کی اہلِ وطن کو مبارکباد، پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا

جیولن تھرو میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی ہے۔

بین الاقوامی اور ایشین چیمپیئن ارشد ندیم کا شمار ان ایتھلیٹس میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستان کو اولمپکس اور ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اور اس دن کو ہمیں ملی یکجہتی اور عزم کے ساتھ منانا چاہیے۔ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے سب کو اپنی اپنی جگہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ "میری دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ آزاد، مضبوط اور خوشحال رہے۔"ارشد ندیم کی شاندار کامیابیاں نہ صرف کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی ایک روشن مثال اور مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور عزم نے دنیا بھر میں یہ پیغام دیا کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔