سویرا ندیم کی حد سے زیادہ ایڈیٹنگ والی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

سویرا ندیم کی حد سے زیادہ ایڈیٹنگ والی تصاویر پر مداحوں کی تنقید

پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ سویرا ندیم حال ہی میں اپنے نئے ڈرامہ پراجیکٹ کے سیٹ سے شیئر کی گئی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈٹ کی گئی ہیں، جس سے ان کا قدرتی حسن اور پہچان متاثر ہوئی ہے۔سویرا ندیم، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا اور اپنی شاندار اداکاری، خوبصورتی اور باوقار شخصیت سے مداحوں کے دل جیتے، ہمیشہ اپنی سادگی اور شخصیت کی پختگی کی وجہ سے پسند کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم، حالیہ تصاویر میں انہوں نے روایتی ملبوسات زیب تن کیے اور چند تصویریں شیئر کیں، جو مداحوں کو غیر فطری محسوس ہوئیں۔صارفین کے مطابق، تصاویر میں ان کے چہرے کو حد سے زیادہ سلم کیا گیا، جلد کو ایئر برش کر کے بے داغ بنایا گیا اور مجموعی تاثر ایسا دیا گیا جو حقیقی نظر نہیں آتا۔

 کچھ مداحوں نے تبصرہ کیا کہ انہیں سویرا ندیم کی فطری خوبصورتی اور اصلی روپ دیکھنا زیادہ پسند ہے، جبکہ دیگر نے کہا کہ غیر ضروری فلٹرز اور ایڈیٹنگ سے شخصیت کا اصل حسن چھپ جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکار جب اپنی قدرتی شخصیت اور حقیقی روپ کے ساتھ سامنے آتے ہیں تو وہ زیادہ متاثر کن اور قابلِ تعریف ہوتے ہیں۔