بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ مبینہ طور پر حاملہ ہیں۔
یہ تصاویر ان کے ممبئی کے ایک اپارٹمنٹ کی بالکونی کی ہیں، جن میں وہ ڈھیلے کپڑوں میں نظر آ رہی ہیں۔ صارفین اور مداحوں میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ تقریباً تین ماہ کی حاملہ ہیں۔ان تصاویر کی وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کیا اور ایسے ذاتی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی ان تصاویر کے وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند ہی ہفتے قبل، کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی خوشخبری سنائی تھی کہ ان کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ تاہم، ان حالیہ تصاویر کی وائرل ہونا اور ان میں مبینہ طور پر حملہ کی علامات نظر آنا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کیے ہوئے ہے۔یہ صورتحال اداکارہ کی ذاتی زندگی کے احترام اور ان کی پرائیویسی کے تحفظ کا مسئلہ بھی اٹھاتی ہے، کیونکہ کسی بھی ذاتی تصاویر کا بغیر اجازت وائرل ہونا غیر مناسب اور قانونی پہلوؤں کو بھی جنم دیتا ہے۔