وفاقی وزیر قانون و انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں مسلح افواج اور قوم کی قربانیاں قابلِ فخر ہیں۔
انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے، اور اس کی حفاظت صرف جرات، نظم و ضبط اور قومی اتحاد سے ممکن ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا گیا ہے، اور قوم کو چاہیے کہ وہ اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے کو برقرار رکھے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔