وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کے اسمبلی میں آکر تحفظات کے اظہار کا خیرمقدم کیا

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کے اسمبلی میں آکر تحفظات کے اظہار کا خیرمقدم کیا

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آکر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، جس کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید کا حق ہے، لیکن ہر بات پر تنقید نہیں ہونی چاہیے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اچھے کاموں کے تسلسل میں سب کا بھلا ہے اور ان پر سراہا بھی جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری ہو رہی تھی، تاہم اصلاحات کے بعد لوگوں نے اسٹاک مارکیٹس کا رخ کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔