لاہور میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اور خنکی میں اضافہ ہوگیا۔
والٹن، کوٹ لکھپت، چونگی امر سدھو، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور اکبر چوک سمیت مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا موجودہ اسپیل 7 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ مزید بارشوں سے فضائی آلودگی میں بہتری متوقع ہے۔سموگ و موسمیاتی پیشگوئی کے جدید مرکز کے مطابق 6 اکتوبر کو لاہور کا اوسط AQI 115 ریکارڈ ہوگا۔
رات 12 بجے درجہ حرارت 25°C اور AQI 115 رہے گا۔
صبح 5 بجے AQI بہتر ہو کر 105 اور درجہ حرارت 21°C ہوگا۔
صبح 7 بجے دوبارہ AQI 115 اور درجہ حرارت 20°C متوقع ہے، ہوا کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
دن 11 بجے AQI 120، جبکہ دوپہر 1 بجے AQI 100 رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ ماحولیات نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ نہ جلائیں اور گاڑیوں کے اخراج کا معائنہ کرائیں تاکہ سموگ کی شدت میں مزید کمی لائی جا سکے۔