امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق، مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے توانائی کی منڈی میں تذبذب برقرار ہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت 91 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، اماراتی مربن خام تیل کی قیمت بھی 106 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورتحال کا عکاس ہیں اور آئندہ بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہ سکتا ہے۔