چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو پر راک فال کے دوران حادثے میں وفات

چینی کوہ پیما گوان جنگ کے ٹو پر راک فال کے دوران حادثے میں وفات

ویب ڈیسک: چین کی کوہ پیما گوان جنگ منگل کی رات دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سے واپس اترتے ہوئے گرنے والے پتھروں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئی ہیں۔

گوان جنگ نے پیر کو کے ٹو کی چوٹی کامیابی کے ساتھ سر کی تھی، تاہم واپسی کے دوران کیمپ ون اور ایڈوانس بیس کیمپ کے درمیان راک فال کا شکار ہو گئی۔الپائن کلب کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے بدنام ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گوان جنگ پیر کو کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔

حادثے کی تفصیلات:

لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔دیگر کوہ پیما جو اسی دن کے ٹو کی چوٹی پر پہنچے تھے، بحفاظت بیس کیمپ واپس جا رہے ہیں۔پیر کو مجموعی طور پر 32 کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کی تھی، جن میں گوان بھی شامل تھیں۔کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ایلیٹ ایکسپیڈ، امیجن نیپال، سیون سمٹ ٹریکس، اور الپنسٹ کلائمر ایکسپیڈیشن شامل تھیں۔
واپسی کے دوران گوان کی انسٹاگرام پوسٹس:
گوان جنگ نے واپسی کے سفر میں انسٹاگرام پر اپنے تجربات شیئر کیے اور لکھا تھا کہ وہ کیمپ 2 پہنچ چکی ہیں اور "پہلی بار کلائم ہاؤس کی چمنی" عبور کی ہے، جس میں بیگ آگے بڑھنے میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ انہوں نے اپنی توانائی کی محنت اور اللہ کا شکر ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آخرکار منزل حاصل کر لیں گی۔