یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت، ایران کو سفارتی حل کی طرف آنے کی اپیل:برطانوی وزیرِ اعظم

یو اے ای پر ایرانی ڈرون حملے کی مذمت، ایران کو سفارتی حل کی طرف آنے کی اپیل:برطانوی وزیرِ اعظم

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے متحدہ عرب امارات پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملے کی مذمت کی ہے۔  
انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ سے بچنے کے لیے ایران کو سفارتی حل کی طرف آنا چاہیے۔  کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ کشیدگی کو ختم کرنا ضروری ہے اور ایران کو بامقصد مذاکرات میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برطانیہ گلف میں اپنے شراکت داروں کے دفاع کی حمایت جاری رکھے گا۔  یاد رہے کہ گزشتہ روز اماراتی ریاست فجیرا میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔