بھارت میں مردہ لڑکی سے شادی کا حیران کن واقعہ

بھارت میں مردہ لڑکی سے شادی کا حیران کن واقعہ

اتر پردیش میں ایک دلخراش واقعہ، جہاں ایک نوجوان نے اپنی مردہ منگیتر سے شادی کی رسم ادا کی۔  
خبر کے مطابق، لڑکی نے شادی سے ایک دن قبل اپنے منگیتر سے لڑائی کے بعد خودکشی کر لی، جس کے بعد اگلے دن دولہا نے وفات پانے والی منگیتر کو مردہ حالت میں دلہن بنا کر ساری رسومات ادا کیں۔  یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ کچھ اسے محبت کی انتہا قرار دے رہے ہیں، جب کہ دیگر لوگ اسے غیر فطری اور انسانی وقار کے خلاف عمل قرار دے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایک مردہ جسم کے ساتھ شادی کی رسمیں ادا کرنا اور اسے دلہن بنانا اخلاقی زوال کو ظاہر کرتا ہے، اور سوگ کے لمحات کو میڈیا پر نمایاں کرنا معاشرتی اخلاقیات کے لیے تشویشناک ہے۔