گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،ماں بیٹی جھلس گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر )ماڈل ٹا ئون لنک روڈ کے علاقہ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ماں بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔زخمی ہونے والوں میں 13 سالہ عروج اور 45 سالہ شریفاں بی بی شامل ہیں۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمی ماں بیٹی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا۔