لیسکو :2 سے 5 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع

لاہور میں شام اور رات کے اوقات میں بجلی غائب،شہریوں کومشکلات کاسامنا
لاہور(خصوصی رپورٹ )لوڈشیڈنگ کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر نکل آیا،لاہور سمیت لیسکو ریجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ،مختلف علاقوں میں 2 سے 5گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔ذ رائع کے مطابق شام اور رات کے اوقات میں شہر میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،دن کے اوقات میں سولر سسٹم کے باعث ڈیمانڈ پوری ہورہی ہے،لیسکو کی طلب 2990 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 2000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہیشارٹ فال 1 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق شارٹ فال بڑھنے کے باعث شہر میں 2 سے 3 اور دیہی علاقوں میں 4 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کومشکلات کاسامناہے۔