پاکپتن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید مشکلات

پاکپتن(خصوصی رپورٹ)شہر اور اس کے گردونواح میں شدید سردی کے دوران بجلی کا بدترین بحران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا، وقفے وقفے سے ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے سخت سردی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث بزرگ، بچے اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں محکمہ واپڈا کی جانب سے ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے اور بلاوجہ عوام کو اذیت میں ڈالنے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے