نیتن یاہو نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنان کے سرحدی علاقوں کے دورے کی ویڈیو جاری کردی
تل ابیب، بیروت (آئی این پی ) جنوبی لبنان کے شہر تائر میں اسرائیل کے ریڈ کراس سینٹر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں ریڈ کراس کی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس سے قبل جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے، حملے میں متعدد گھروں اور اسکول کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔لبنانی سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج نے بنتِ جبیل شہر کے تمام داخلی راستوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ حزب اللہ کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنان کے سرحدی علاقوں کے دورے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں لبنان پر حملے اور قبضہ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔