تائیوان ریڈ لائن، امریکا اس کو کراس کرنے سے باز رہے: چین کا انتباہ

 امریکا تائیوان سے متعلق خفیہ اشتعال انگیزی کو طول دے رہا ہے،ترجمان وزارت خارجہ 
 بیجنگ(آئی این پی )چین نے امریکا کو خبر دار کر دیا کہ تائیوان ہماری ریڈ لائن ہے، امریکا اس کو کراس کرنے سے باز رہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تائیوان صدر کے مغربی ممالک کے دورے کی مذمت کرتے ہیں، تائیوان کا صدر حساس بیرونی دوروں پر ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہاکہ امریکا تائیوان سے متعلق خفیہ اشتعال انگیزی کو طول دے رہا ہے۔