گولان سے دروز پہاڑوں تک علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک رکھنا ، دروز برادری کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے
تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریڈ لائن کراس ہونے پر شام میں فوجی کارروائی جاری رکھیں گے۔ اپنے ایک بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ گولان پہاڑیوں سے دروز پہاڑوں تک کے علاقے کو فوجی سرگرمیوں سے پاک رکھنا اور دروز برادری کا تحفظ ہماری ریڈ لائن ہے، جب بھی یہ کراس ہوگی ہم فوجی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی حکومت نے ان دونوں اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔