لاہور(آئی این پی)ہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا۔عدالت نے درخواست پر نیپرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بتایا جائے سلیب سسٹم کس قانون کے تحت نافذ کیا گیا۔اشبا کامران کی درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس خالد اسحاق نے کی۔ درخواست میں نیپرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کے خلاف ہے۔ 200