لاہور(آئی این پی)لاہورہائیکورٹ نے بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر نیپرا سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔جسٹس خالد اسحاق نے خاتون سائلہ اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں نیپرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔درخواست گزارکے مطابق ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق لائف لائن سلیب ختم کی جا رہی ہے، مفاد عامہ کے کیسز کو فوری نوعیت کے کیسز کے بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،بجلی بلوں میں سلیب سسٹم کا نفاذ آئین اور قانون کیخلاف ہے۔درخواست گزارکے مطابق دو سو یونٹس تک بجلی بلز پروٹیکٹڈ کیٹگری میں شامل ہیں، سلیب سسٹم کے تحت بجلی بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے، دوگنا سے بھی زیادہ بجلی بل سزا کے طور پر چھ ماہ تک بھیجا جاتا ہے۔