لاہور (آن لائن)جماعت دہم 2025 کے آن لائن سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،آن لائن امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے9جنوری سے 30 جنوری تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ سرکاری سکولزآن لائن امتحانی فارم بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں،31 جنوری کے بعد سے فارم پر لیٹ فیس لی جائے گی۔