ہانیہ عامر نے اپنے بازو پر ’’سب سے پہلے خود سے محبت کرو‘‘کا ٹیٹو بنوا لیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کے بازو پر عربی زبان میں بنا منفرد ٹیٹو مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں زندگی کے حوالے سے ایک معنی خیز پیغام درج ہے۔ہانیہ عامر کے بنوائے ہوئے مختلف ٹیٹو بھی ان کے انداز کا نمایاں حصہ ہیں، وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں، جن میں ان کے ٹیٹو بھی نظر آتے ہیں۔حالیہ تصاویر میں ہانیہ عامر کے بائیں بازو پر کلائی کے قریب بنا عربی زبان کا ٹیٹو مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا ہے۔ٹیٹو پر عربی عبارت حب نفس ولا درج ہے، جس کا مطلب ہے سب سے پہلے خود سے محبت کرو۔ہانیہ عامر کے بازو پر 2023 سے پاور پف گرلز کے معروف کردار ببلز کا ٹیٹو بھی موجود ہے۔ ببلز اپنے کردار میں مہربانی، حساسیت، خوشی اور اندرونی طاقت جیسی خصوصیات کے لیے جانی جاتی ہے۔