پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار، مالیاتی نظم و ضبط تسلی بخش قرار

ٓٓاسلام آباد(آن لائن)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کاردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھی ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کا مالیاتی نظم و ضبط اور مجموعی معاشی کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بی مائنس پر برقرار رکھنے سے آوٹ لک مستحکم رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتِ حال بہتر رہی، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کا امکان ہے۔فچ ریٹنگ ایجنسی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود مستحکم رہنے کی توقع ہے، پاکستان کو مشرق وسطی کشیدگی کی وجہ سے توانائی کے خطرات کا سامنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہنگائی آئندہ مالی سال بڑھ کر 7.9 فیصد تک جانے کی توقع ہے