لاہور(آئی این پی )پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پی اے سی آر اے )نے بینک آف پنجاب کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ AA+ سے بڑھا کر AAA کر دی جبکہ قلیل مدتی ریٹنگ A1+ برقرار رکھی گئی ہے اور بینک کا آئو ٹ لک مستحکم قرار دیا گیاہے ۔رپورٹ کے مطابق اس کامیابی کے ساتھ بینک آف پنجاب پاکستان کا پہلا اور واحد صوبائی بینک بن گیاہے، جس نے ملک کی سب سے اعلی کریڈٹ ریٹنگ حاصل کی ہے۔