اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے‘ کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک انشا ء اللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے
اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت ہماری کامیابی سے جل بھن کر رہ گیا ہے، اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے اس کی مہربانیاں جاری رہیں: صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے میرے اندازے کے مطابق امریکہ ایران میں دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے، اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے۔ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں، اگلی نشست تک انشا ء اللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا اللہ تعالیٰ پاکستان پر بڑا مہربان ہے، پاکستان کی جنگی میدان کے بعد سفارتی میدان میں کامیابی پر بھارت میں صف ماتم ہے۔للہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت ہمای کامیابی سے جل بھن کر رہ گیا ہے، اللہ تعالی سے دعا کرنی چاہیے کہ اس کی مہربانیاں جاری رہیں‘جب ان سے پوچھاگیا کیا آئندہ خطے کے فیصلے پاکستان کرے گا؟ توجواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے اللہ تعالی کی ذات کرتی ہے۔بھارت والے تڑپ رہے ہیں، سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ سڑ گئے نے اُتوں ماتم کر رے نیں۔