بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے جھوٹ بولا‘بھارتی جارحیت پر ہم نے تمام ممالک کو آگاہ کیا بھارت نے پہلگام واقعہ کا ہم پر الزام لگایا
عالمی برادری ہماری پوزیشن کو اچھی طرح سمجھ رہی ہے‘ چین نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی: نائب وزیراعظم کی صحافیوں کو بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے اور خطے میں بالادستی کے بھارت کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی ملاقات ہوئی۔ اس کے علاوہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے ادوار بھی ہوئے۔ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تھا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی تنظیم کے حوالے سے ملاقات پہلے ہی طے تھی۔ 10 یا 11 مئی کی رات کو وزارت خارجہ نے اس دورے پر ٹویٹ بھی کیا جب کہ وزیر اعظم کی جانب سے پہلگام پر آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کو چینی حکام نے سراہا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے جھوٹ بولا، ہم نے دوست ممالک کو آگاہ کیا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا ہم پر الزام لگایا۔ اب پوری دنیا پاکستان کے موقف کو تسلیم کررہی ہے۔ بھارتی جارحیت پر چین نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی