پاکستان کی کامیاب ثالثی ، بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی

بھارتی تجزیہ کاروں نے شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا
لاہور ( نیٹ نیوز ) پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔ ایک تجزیہ کارنے کہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعے پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔