پہلی پوسٹ میں پوپ لیو کو خارجہ پالیسی کیلئے نقصان دہ قرار دیا‘ اس کے بعداپنی اے آئی سے بنی ’’یسوع مسیح‘‘ جیسی تصویر شیئر کردی
چاند پر ’’ٹرمپ ٹاور‘‘ کی تصویر کچھ لکھے بغیر شیئر کی‘اپنا مضمون سمیت کئی مضامین اور اطلاعات شیئر کیں‘آبنائے ہرمز بند کرنے کی پوسٹ بھی شیئر کی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ رات سوئے نہیں، سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرتے رہے، رات 9 بجے سے صبح 4 بجے تک ٹرمپ نے اوسطاً ہر گھنٹے مختلف پوسٹس شیئر کیں۔رات 9 بجے کی پوسٹ میں ٹرمپ نے پوپ لیو کو خارجہ پالیسی کے لیے نقصان دہ قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک گھنٹہ بھی نہ گزرا کہ ٹرمپ نے اپنی اے آئی سے بنی ’’یسوع مسیح‘‘ جیسی تصویر کی پوسٹ شیئر کردی، اس پوسٹ کو امریکا میں تنقید کا سامنا ہے۔اس کے بعد چاند پر ’’ٹرمپ ٹاور‘‘ کی تصویر کچھ لکھے بغیر شیئر کی۔ رات ساڑھے بارہ بجے ایرانی بندرگاہ جانے اور آنے والے جہازوں کا راستہ بلاک کرنے کا بیان دیا۔ رات ڈھائی بجے جو بائیڈن اور ہنٹر بائیڈن کے بارے میں مضمون شیئر کیا۔ دو منٹ بعد یہی مضمون پھر شیئر کردیا۔ بال روم کے بارے میں پوسٹ شیئر کی۔ صبح چار بج کر 10 منٹ پر آبنائے ہْرمْز بلاک کرنے کی ایرانی خبر پر پوسٹ شیئر کی۔ ان پوسٹس کے علاوہ بھی ٹرمپ نے بیچ میں کئی مضامین اور دیگر اطلاعات شیئر کیں۔
جاگتے رہے