وائرل ویڈیو میں ایک شخص پولیس اہلکار کے سامنے کھڑا ہوکر کہتا دکھائی دیتا ہے جب میرے سر کے سائز کا ہیلمٹ ملتا ہی نہیں تو میں کیا کروں؟
بعض افراد سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں‘ایک ویڈیو میں گدھوں کو ہیلمٹ پہنے دکھایا گیا ہے‘دلچسپ تبصرے
لاہور(آئی این پی )حکومت پنجاب نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین ہیلمٹ پہننے کے قوانین پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں، جن میں بعض افراد نے یہاں تک دکھایا کہ وہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک نئی وائرل ویڈیو میں ایک شخص پولیس اہلکار کے سامنے ہیلمٹ پہن کر کھڑا نظر آ رہا ہے تاہم ہیلمٹ اس کے سر کے لیے چھوٹا ہے۔ ویڈیو میں شخص کہتا دکھائی دیتا ہے کہ جب میرے سر کے سائز کا ہیلمٹ ملتا ہی نہیں تو میں کیا کروں؟۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے ہیں