بلاول نے پہلے کسی کا گلا پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہےعظمی بخاری

میرپور  نے ن لیگ کی کارکردگی کو ووٹ دئیے ،مریم کا پنجاب اور بلاول کا سندھ دیکھ لیں، جو  گھر کی سڑکیں نہ بنا سکے وہ کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے
میرپور ڈویژن کے انتخابات کے بعد ایک جماعت کے ذہنی دبا ئو اور فرسٹریشن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے: وزیر اطلاعات پنجاب کی پریس کانفرنس 
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے کہا ہے آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے ترقی اور جدت کو ووٹ دیا جسے مخالفین کو دل سے تسلیم کرنا چاہیے، کل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے،میرپور کی عوام نے ن لیگ کی کارکردگی کو ووٹ دئیے ،مریم کا پنجاب اور بلاول کا سندھ دیکھ لیں، جو اپنے گھر کی سڑکیں نہ بنا سکے وہ کشمیر کی سڑکیں کیا بنائیں گے ۔ان خیالات کااظہار  عظمی بخاری نے  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا میرپور ڈویژن کے انتخابات کے بعد ایک جماعت کے ذہنی دبا ئو اور فرسٹریشن میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کل بلاول بھٹو زرداری کو سنا وہ کسی کو سن رہے تھے، ہمیں شرمندہ کر دو بتا کر کہ یہ 18 سال میں ہم نے کیا، یہ رائے ونڈ کا نام لے کر اسے تضحیک کا نشانہ بناتے ہیں، بلاول صاحب اپنی تقریر میں کسی کو فالو کرنے کی کوشش کر رہے تھے، پیپلزپارٹی کے ہارے ہوئے لوگوں کو 25، 25 کروڑ روپے کے فنڈز ملے۔پنجاب میں واسا کو جدید مشینری فراہم کی گئی ہے، پنجاب میں ائیر ایمبولینس ہے اور سندھ میں سائیکل چلا دی گئی ہے، مریم نواز سمجھتی ہیں کہ تمام بچوں کا حق ہے کہ ان کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ ملے، سندھ کے بچے تعلیم کے لیے احتجاج کر رہے ہیں،