جے ڈی وینس کو فون کال نے بات چیت کا رخ بدل دیا‘امریکہ نے میز پر وہ حاصل کرنے کی کوشش کی جو جنگ میں حاصل نہ کر سکا
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں امریکا اور ایران کے درمیان ڈیل نہ ہونے کا ذمے دار اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی فون کال کو قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران جے ڈی وینس کو موصول ہونے والی نیتن یاہو کی فون کال نے بات چیت کا رخ بدل دیا۔ان کے مطابق ملاقات کے دوران نیتن یاہو کی کال نے امریکا ایران مذاکرات سے توجہ ہٹا کر اسرائیل کے مفادات پر مرکوز کر دی، امریکا نے مذاکرات کی میز پر وہ حاصل کرنے کی کوشش کی جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہ کر سکا۔