ملاقات مثبت رہی، نیتن یاہو کو بتا دیا ایران سے ڈیل ترجیح ہے:صدر ٹرمپ

ڈیل نہ ہونے پر پچھلی بار ایران کیخلاف مڈنائٹ آپریشن کیا، اس بار دیکھیں گے مذاکرات کاکیا نتیجہ نکلتا ہے:امریکی صدر
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے  میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ترجیح ہے۔ٹروتھ سوشل جاری بیان  اور میڈیا سے گفتگومیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ اس ملاقات میں نیتن یاہو کے کئی نمائندے بھی موجود تھے، نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات مثبت رہی۔انہوں نے کہا کہ کوئی ٹھوس چیز  طے نہیں ہوئی، میں نے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا، ایران سے ممکنہ ڈیل کو ترجیح دی جائے گی، ایران سے مذاکرات میں دیکھا جا رہا ہے کہ ڈیل ہوتی ہے یا نہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ڈیل نہیں ہوتی تو دیکھیں گے کہ مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے