لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہے جانے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عظمی کاردارکی جانب سے کرائی گئی ۔قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف ، عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی کاوشوں سے مشرقِ وسطی میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا اہم کردار سامنے آیا جس سے عالمی تباہی کا خطرہ ٹل گیا،اگر امن معاہدہ کیلئے پاکستان کی کاوشیں نہ ہوتیں تو دنیا میں ایٹمی جنگ کا خطرہ رہتا۔ بے گناہ لوگ مارے جاتے اور دنیا کی معیشت تباہ ہوجاتی،پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے اور امریکہ اور ایران کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی