آبنائے ہرمز کا معاملہ، چین نے ایران کی کھل کر حمایت کردی

ایران کے ساتھ تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، جن کا ہم احترام کریں گے :وزیردفاع
سمندری گزرگاہ کو سفارتکاری کے ذریعے ہی کھولنے کی ضرورت ہے:ترک وزیرخارجہ کابیان
بیجنگ(آئی این پی )چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا ہے کہ چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز کے آر پار آ جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ چین کے تجارتی اور توانائی کے معاہدے ہیں، جن کا ہم احترام کریں گے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق   اپنے بیان میں  انہوں نے کہا کہ دوسروں سے بھی توقع ہے کہ وہ ہمارے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ آبنائے ہرمز کو ایران کنٹرول کرتا ہے اور وہ ہمارے لیے کھلا ہے۔ چینی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کا ملک دنیا میں امن و استحکام میں سنجیدہ ہے اور وہ مشرق وسطی کی صورت حال کو مسلسل مانیٹر کر ہے ہیں‘ترک وزیر خارجہ حقان فدان نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے سفارتکاری پر زور دیاہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ترک وزیرخارجہ حقان فدان نے اپنے بیان میں کہا آبنائے ہرمزکو بات چیت کے ذریعے کھولنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،مذاکرات میں نئے قواعظ وضوابط کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں،انٹرنیشنل فورس کو آبنائے ہرمزمیں کئی مشکلات درپیش ہیں،سمندری گزرگاہ کوسفارتکاری کے ذریعے ہی کھولنے کی ضرورت ہے