بیجنگ(آئی این پی ) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں ہیں، چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آبنائے ہرمز معاملے پر مدد کی درخواست پر چین کا ردِعمل سامنے آیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین تنازع کے پرامن حل اور کشیدگی میں کمی کے لیے کام کر رہا ہے، تمام فریقین سے اپیل ہے کہ فوری جنگ بندی کریں تاکہ صورتِ حال مزید خراب نہ ہو۔