ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ اسلام پورہ اور شفیق آباد کا سرپرائز وزٹ کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد نے تھانہ اسلام پورہ اور شفیق آباد کا سرپرائز وزٹ کیا ترجمان پولیس کے مطابق دوران وزٹ ایس پی سٹی نے اسلام پورہ ایریا کے اہم مقامات اور امام بارگاہوں کو چیک کیا اور منتظمین و امن کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی دوران ملاقات سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا اور درپیش مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر متعلقہ ایس ایچ او اسلام پورہ اور شفیق آباد ہمراہ موجود تھیتھانوں کے وزٹ کے دوران حوالات کا جائزہ لیا اور بند قیدیوں سے استفسار ایس پی سٹی نے تھانوں کا ریکارڈ،مالخانہ جات، سیکورٹی اور صفائی کا مکمل جائزہ لیا ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ایس آئی پی ایس کی سہولیات تک عوام کی رسائی کو یقینی بنائیں فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر قانون کے مطابق کارروائی کریں،زیر حراست ملزمان پر تشدد اور غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہ کی جائے گی جدید پولیسنگ کو فروغ دیتے عوام کی مدد اور خدمت کو یقینی بنائیں،