میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے سکیورٹی پلان

ڈولفن سکواڈکی18ٹیمیں ،پیرو کی 18 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی
 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس نے میلہ چراغاں کے پرامن انعقاد کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیاترجمان پولیس کا کہنا تھا 2 ایس پیز،4 ڈی ایس پیز 7ایس ایچ اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ 66اپر سبا?رڈنیٹس سمیت ایک ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں،119ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاراورایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات ہیں۔،ڈولفن سکواڈکی18ٹیمیں ،پیرو کی 18 ٹیمیں موثر پٹرولنگ کریں گی،حضرت مادھولال حسین? کے 437ویں عرس کی 3روزہ تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سے ہوگیامیلہ چراغاں کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ،عرس پر ملک بھر سے والے عقیدت مندوں کو سکیورٹی فراہم کی گئی ،سینئر پولیس افسران میلہ چراغاں کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔