میلہ چراغاں پر 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان

لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ اس کا اطلاق صرف لاہور کی سطح پر اور شہر میں واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر میں چھٹی نہیں ہوگی۔سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہر رضابخاری نے حضرت شاہ حسین ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کے حوالے سے ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عرس پر شاہ حسینؒ قومی کانفرنس،محفلِ حْسن قرات و نعت، محفل سماع،صوفی گائیکی، چراغاں، رقص اوردھمال سمیت دیگر تقریبا ت کا خصوصی اہتمام ہوگا۔ پنجاب کی موجودہ لیڈرشپ روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے۔