میلہ چراغاں ، لاہور میں آج تعطیل

عرس پر شالا مارباغ میں بھی رنگ و نور کی برسات ہو گئی، شاہ حسین کی شاعری اور کافیوں کے حوالے سے متعدد نشستیں 
لاہور ( کرائم رپورٹر)عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین ?المعروف مادھو لعل حسین کے سالانہ عرس اور میلہ چراغاں کی تین روزہ تقریبات کا آج لاہور میں آغاز ہو گیا۔پنجاب کے اس روایتی میلے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے عقیدت مند لاہور پہنچناشروع ہو گئے۔پولیس کی جانب سیزائرین کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔پنجاب حکومت نے آج (ہفتہ کو)لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔ پنجابی ادب میں کافی کی صنف کے موجد، شاہ حسین? کے عرس پر شالا مارباغ میں بھی رنگ و نور کی برسات ہو گئی،67 سال بعد عرس کی تقریبات کے شالا مار باغ کے اندر انعقاد نے تاریخ کو زندہ کردیا۔ مختلف سرگرمیوں نے سماں باندھے رکھا۔ تفصیل کے مطابق صوفی بزرگ اور شاعر شاہ حسین? کے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوچکا۔ میلہ چراغاں کا شمار لاہور کے مشہور ترین میلوں میں ہوتا ہے۔ پہلے روز شاہ حسین کی شاعری اور کافیوں کے حوالے سے متعدد نشستیں ہوئیں تو لوک فنکار، شاہ حسین کا کلام گا کر اْنہیں خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔