پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈرائیور کو اونگھ آنیسیمنی بس الٹ گئی،جس کینتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ریسکیو کیمطابق گزشتہ روز علی الصبح حادثہ بورے والا روڈ پر اڈا فتنہ کے قریب پیش آیا،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا منتقل کیا ،زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،متاثرین کا تعلق بورے والا اور اوکاڑہ سے ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک نہیں، تاہم چند افراد کو ہڈیوں کے فریکچر اور گہرے زخم آئے ہیں۔