ڈرائیور نے اچانک رفتار بڑھا دی‘شالیمار ایکسپریس کی3بوگیاں شاہدرہ کے قریب الٹ گئیں

    لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کی تین بوگیاں شاہدرہ کے قریب پٹری سے اتر کر الٹ گئیں‘چند مسافر زخمی ہوگئے‘ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل نے کہا کہ شالیمارایکسپریس کوحادثہ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے ہوا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کے مطابق ڈرائیور نے ٹرین حادثے کے وقت بریک لگانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار تیز رکھی تھی،ایس او پیز کے مطابق ٹرین کی سپیڈ 15 کلومیٹر ہونا تھی، تیز رفتاری کی وجہ سے شالیمارایکسپریس کی 3بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔اگر ڈرائیور بروقت بریک لگاتا تو نقصان کم ہوتا،بوگیاں اترنے کی وجہ سے ٹریک کے سلیپرز کونقصان ہوا اور ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا