اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان کے مختلف علاقوں میں دوسرے روزبھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 60 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ 2بجکر50منٹ پر اَپر دیر، چترال، سوات اور مالاکنڈ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھکٹے محسوس کیے گئے۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔